ناظم ویلج کونسل ایون ون مجیب الرحمن اور جملہ کونسلرز نے صوبائی سیٹ کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اسے دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) ناظم ویلج کونسل ایون ون مجیب الرحمن اور جملہ کونسلرز نے صوبائی سیٹ کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اسے دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گذشتہ روز ویلج کونسل اجلا س میں اس امر کا اظہار کیا گیا۔ کہ چترال ایک نہایت پسماندہ اور جغرافیائی لحاظ سے اہمیت کا حامل ضلع ہے۔ لیکن حکومت کی طرف سے اسمبلی ممبران کو ملنے والے قلیل فنڈ پر ترقیاتی منصوبوں کا انحصار ہے۔ جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، ایسے میں چترال کی ایک صوبائی سیٹ کا خاتمہ انتہائی طور پر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم حکومت سے یہ توقع کر رہے تھے۔ کہ چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے کم از کم ایک سیٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ لیکن افسوس کا مقام ہے۔ کہ سیٹ اضافے کی بجائے گھٹا دی گئی۔ جو کہ چترال کے لوگوں ں پر بجلی بن کے گری ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ الیکشن کمیشن اور حکومت کی اس نا انصافی پر چترال کے لوگ خاموش نہیں رہ سکتے۔ اور سیٹ کی بحالی کیلئے چترال کا بچہ بچہ میدان میں نکل آنے پر مجبور ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ ایون کے تمام لوگ اس حوالے سے احتجاجی کال کا انتظار کر رہے ہیں۔ اور جوں ہی چترال کے سیاسی قائدین اس حوالے سے ہدایات دیں گے۔ اُن پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے فوری طور پر سیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔