چترال (نمایندہ چترال میل) دروش بازار میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دے کر اُن کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں ایک سمری وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چترال چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرسرتاج احمدخان نے متاثرین کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شرکاء نے متاثرین کے بحالی کے لئے اقدامات اُٹھانے پرزوردیااورمطالبہ کیاکہ متاثرہ دوکانوں کی تعمیرکے لئے عمارتی لکڑی کے پرمٹ کی منظوری کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی کوفوری طورپریقینی بنایاجائے تاکہ متاثرین اپنے بیوپاریوں کواُن کے قرضوں کی ادائیگی بروقت کرسکے اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنردروش،تحصیلداردروش،تجاریونین کے صدرحاجی شاد محمداورضیاء مارکیٹ کے مالک شہزادہ ضیاء الملک کے فرزند ودیگر موجودتھے۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنمافریدجان اورحسام الملک نے بھی خطاب کیااس موقع پر مطالبہ کیاگیاکہ ریسکیو1122کی فوری طورپرچترال میں سروس شروع کی جائے تاکہ مزید حادثات کے نقصانات کوکم سے کم کیاجاسکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال مہناس الدین،ٹی ایم اے چترال،چترال پولیس،چترال سکاوٹس اوربارڈرپولیس کی بروقت کارروائی پراُن کاشکریہ اداکیااورمطالبہ کیاگیاکہ ان اداروں کوبھی جدیدآلات مہیاکئے جائے۔ اس موقع پرصدرتجاریونین،ممبرتحصیل کونسل حاجی سلطان،قصوراللہ،شیرنذیرنے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





