چترال۔ (نما یندہ چترال میل) جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن نے تحصیل مئر شپ کے لئے جے یو آئی کی نامزدگی کے بارے میں میڈیا میں شائع شدہ خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے انہیں حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امیر ضلع مولانا عبد الرحمن اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کو اعزازی طور پر نہیں بلکہ ریگولر بنیادوں پر نامزدگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 7فروری تک صوبائی نظم کو پہنچنا چاہئے تھا لیکن الیکشن کی التوا کی وجہ نہیں بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مجوزہ ناموں میں کسی کو فوقیت حاصل نہیں اور نہ کوئی فیورٹ ہے۔ انعام میمن نے کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس بدھ کے روز بلائی گئی ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





