چترال (محکم الدین) آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی فنانس سیکرٹری اور فوکل پرسن وقاص احمد ایڈوکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے 30پارٹیوں کے اتحاد کے چیرمین بنانے کے اقدام کو سراہتے ہو ئے بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے کیونکہ پر ویز مشرف نہ صرف قومی لیڈر ہیں بلکہ وہ مسلم اُمہ کی قیادت کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں۔ ایسی شخصیت کے بارے میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم کی قیادت کو منصوب کرنا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بہت جلد ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے فارورڈ بلاک کے لوگ پاکستان عوامی اتحاد میں شامل ہو سکتے ہیں۔ جس کی قیادت کیلئے پہلے ہی سے تئیس پارٹیوں نے جنرل پرویز مشرف کو چیرمین نامزد کر لیا ہے۔ وقاص احمد ایڈوکیٹ نے الیکشن 2018کیلئے پی کے 90کی صوبائی اسمبلی نشست سے انتخاب لڑنے کے خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے، اگر پارٹی اُن کو اہل تصور کرکے پی کے 90کی نشست کیلئے ٹکٹ دے تو وہ بھر پور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اور انشاء اللہ کامیابی ہو گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ قوم جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں چترال میں نوجوان امیدوار کے انتظار میں ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ سابق صدر چترالی عوام سے دلی محبت رکھتے ہیں۔ اور چترال سے اُن کی پارٹی کے نوجوان امیدوار کا کامیاب ہونا اُسے مزید تقویت پہنچانے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ بطور امیدوار اُن کو ٹکٹ دینے کی صورت میں وہ اپنے تمام اثاثے عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ اور کامیاب ہونے پر وہ تن من دھن سے چترال کی خدمت کریں گے انہوں نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا۔ کہ جن لوگوں نے مشرف کے نام پر ووٹ لئے انہوں نے چار سالوں کے دوران بھول کر بھی پرویز مشرف کا نام نہیں لیا۔ جو کہ احسان فراموشی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کیلئے جنرل پرویز مشرف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ جن کی مثال اور کوئی پیش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا۔ کہ سابق صدر چترال کے لوگوں کو جس طرح اچھے ناموں سے یاد کرتے ہیں اور دلی محبت رکھتے ہیں۔ اُس کی مثال کوئی اور لیڈر میں ابھی تک نہیں دیکھا گیا۔ وقاص احمد نے کہا کہ بہت جلد سابق صدر جنرل پرویز مشرف پاکستان آئیں گے اور اُن کا پہلا سیاسی جلسہ بھی چترال میں منعقد ہو گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





