چترال (نمائندہ چترال میل) نیشنل پولیو کو آرڈنیٹر ممتاز لغاری نے افغانستان سے پولیو وائرس کی مکنہ چترال منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور اس سلسلے میں چترال سے ملنے والی اٖفغان بارڈر پر خصوصی انتظامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال چترال میں پیر کے روز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ، ای پی آئی کو آردنیٹر ڈاکٹر محمد ارشاد، ڈاکٹر توکل و دیگر موجود گی میں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، کہ دیامر گلگت اور افغانستان میں پولیو کیس کے انکشافات کے بعد چترال پولیو کے حوالے سے انتہائی رسک پر ہے۔ اور ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کہ کس طرح چترال کو ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس حوالے سے وہ اُن مقامات کی وزٹ کریں گے۔ جو بارڈر کے قریب تر ہیں۔ اور خطرے کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ والدین کو اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ای پی آئی کے ساتھ بھر پور معاونت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اسلام آباد سے اُن کا یہ دورہ این آئی ڈی ٹیم چترال کی حوصلہ افزائی، خدمات کا اعتراف اور مزید ہدایات دینے کے حوالے سے ہے۔ قبل ازین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی۔ کہ وہ معاملے کی حساسیت کا ادراک کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پہلے سے زیادہ تعاون اور دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال گھیرے میں آچکا ہے۔ راولپنڈی، گلگت اور افغانستان میں پولیو کے وائرس سے چترال کے متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔ کیونکہ آمدورفت کی وجہ سے چترال کے لوگوں کا پشاور اور راولپنڈی سے براہ راست رابطہ ہے۔ گلگت کا راستہ بھی کھلا ہے، ا س لئے افغان بارڈر قریب تر ہونے کی وجہ سے بھی وائرس منتقلی کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خطرات زیادہ ہونے کی وجہ سے دو مرتبہ سپیشل این آئی ڈی کمپین کی گئی۔ جو کہ معمول کے کمپین کے علاوہ ہیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات