چترال (نمائندہ چترال میل) جمعہ کی شب ڈھائی بجے دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی سے 60دکانیں اور تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ خسارے کا ابتدائی اندازہ 40کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان نے تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، صدرتجار یونین دروش حاجی شاد محمد خان، ممبر تحصیل کونسل چترال شیر نذیر، سوشل ورکر ریاض حسین کامل کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرکے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ان دکانوں میں 7آٹواسٹور، 21ورکشاپ، 26کباڑ خانے، 3 گھر اور جنرل اسٹور شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ آگ بجھانے والے رضاکاروں نے جانفشانی سے کام کرکے آگ کا رخ رہائشی گھروں کی طرف ہونے سے روک دیاجس سے دروش ایک ممکنہ تباہی سے بچ گئی۔ آتشزدگی کے وجوہات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وجہ تو فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی لیکن آگ سب سے پہلے ایک کباڑی کے دکان میں لگ گئی جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگنے سے پھٹ گئی اور آگ کوچاروں طرف پھیلادی۔ انہوں نے کہاکہ دروش بازار میں آتشزدگی کے متاثریں کا ذریعہ معاش تباہ ہوکر رہ گئی ہے جس کے لئے ان کے ساتھ حکومتی امداد ناگزیر ہے اس لئے صوبائی حکومت کو چاہئے کہ ریلیف ایکٹ میں تبدیلی لاکر ان متاثریں کے بھاری نقصانات کا ازالہ کیاجائے۔انہوں نے چترال کے لئے منظور کردہ ریسکیو 1122کو فوری طور پر چترال میں فنکشنل کیا جائے تاکہ ایسے ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جاسکے۔ صدر چیمبر آف کامرس نے اچھی کارکردگی پر ٹی ایم اے کے فائر اسٹاف کے انعام کا بھی اعلان کیا۔ ا نہوں نے بروقت موقع پر پہنچنے پر اے ڈی سی چترال منہاس الدین اور اپر دیر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا بھی شکریہ اداکیا۔
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور