لاہور (نمائندہ خصوصی)ہمدرد سینٹر لاہور میں نوائے چترال گروپ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔مشاعرہ کی مکمل انتظامات نوائے چترال لاہور کے بیورو چیف قاری وقار احمدچترالی نے کی۔آل لاہور محفل مشاعرہ میں 35 شعراء کرام نے شرکت کی۔مشاعرہ کے لئے طرح مصرع کا انتخاب چترال کے معروف شاعرہ فریدہ سلطانہ فری ؔ صاحبہ کے کلام سے لیا گیا تھا ”تان خوش انسانو کیا وت دی روخسین نو باک بیرائے“ شعرائے کرام نے بہت ہی خوبصورت انداز میں اپنے کلام پیش کرکے داد وتحسین حاصل کئے۔مشاعرہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصے میں طرحی اور دوسرے حصے میں غیر طرحی کلام پیش کئے گئے۔ پروگرام میں پشاور سے معروف شاعر ثناء اللہ ثنائی اور کھوار اہل قلم حلقہ پشاور کے جنرل سیکریٹری امیر الدین امیرؔ نے شرکت کی۔چترال سے انجمن ترقی کھوار چترال کے نائب صدر جناح الدین پروانہؔ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔محفل مشاعرہ میں لاہور سے معروف ادبی اور سماجی شخصیات قاری عبید اللہ،مولانا مقرب شاہ،قاری سعید الرحمن ثاقبؔ معروف صاحب دیوان شاعر مشہود شاہد، قاری محمد ظفر چشتی،معروف صاحب دیون شاعر ”تودی بے وفا“ کے مصنف گل نواز محسن ؔ،چترال کے معروف شاعر اور سیاسی شخصیت عبد القادر آزادؔکے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ معروف شاعر مشہود شاہد نے ”رہتا لاہور میں میرا دل چترال میں ہے“کے موضوع پر اردو زبان میں کلام پیش کر کے حاضرین سے داد حاصل کی۔چترال کے معروف نعت خواں عمران الحق نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو عشق مصطفی سے منور کیا۔پروگرام کے اخیر میں انجمن اہلسنت والجماعت لاہور یونٹ،جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ،جمعیت طلباء عربیہ لاہور یونٹ کے سربرا ہان نے بھی مختصر خطاب کیا۔اپنے مختصر خطاب میں چترال کی مثالی امن واشتی، محبت و پیار،اور بھائی چارہ کو فروغ دینے اور اپس میں بہتر تعلقات قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروگرام میں اسٹیچ کے فرائض امیر الدین امیر،قاری وقار احمد چترالی اور حافظ نصیر اللہ منصور نے انجام دئیے۔نوائے چترال گروپ کے سربراہ حافظ نصیراللہ منصور نے لاہور میں اس سال کی پہلی شاندار پروگرام منعقد کرنے پر ادارے کے اراکین خصوصا ادارہ نوائے چترال لاہور کے بیوروچیف جناب قاری وقار احمد چترالی کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کلمات تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں اور حاضرین کا بھی شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی لاہور جناب ذکراللہ مجاہد نے اپنے خطاب میں چترال اور چترالیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی چترالی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے کسی بھی قسم کے لاہور میں کوئی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی لاہور آپ کی بھر پور معاونت کریگی انھوں نے کہا کہ قاری وقار احمد چترالی چترال کا فخر ہے پوری دنیا سے لوگ ان کی تلاوت سنتے ہیں اور پاکستان کے بڑے بڑے قراء میں ان کا نام شامل ہے اور وقتا فوقتا ایسے شاندار پروگرام منعقد کرکے ہمیں اپس میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پروگرام کے اخیر میں ادارہ نوائے چترال کی طرف سے مہمانوں کو ادارے کے شائع کردہ مطبوعات بطور ہدیہ پیش کیا گیا۔چترال واسکٹ اینڈ کلچر سینٹر کے ارگنائزر چترال سے تعلق رکھے والے لاہو رکے معروف تاجر جناب اعظم زکی ؔ کی طرف سے تمام مہمانوں کو چترالی ٹوپی کا شاندار تحفہ پیش کیا گیا۔پروگرام کے اخیر میں قاری وقار احمد چترالی اور اور حافظ نصیراللہ منصور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک جاری رہا قاری مقرب شاہ کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا
تازہ ترین
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ