نئے تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے اسا تذہ کا جنرل ٹرانسفر کر کے اس کے بعد تعلیمی سال کے دوران ٹرانسفر پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ شاہد جلال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع چترال نے صو بائی حکومت سے طا لبہ کیا ہے کہ نئے تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے اسا تذہ کا جنرل ٹرانسفر کر کے اس کے بعد تعلیمی سال کے دوران ٹرانسفر پر مکمل پابندی لگائی جائے، سابق وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک نے ٹرانسفر پر پا بندی لگاکر تعلیمی معیار کو بہتر بنا یا تھا۔ ایک اخباری بیان میں انصاف ٹیچر ایسو ایشن کے صدر شاہد جلال نے کہا ہے کہ گزشتہ 5سالوں کی پا بندی کی وجہ سے اساتذہ کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ جنرل ٹرانسفر نہ ہونے کی بنا ء پر اساتذہ انفرادی درخواستیں لیکر سفارش ڈھونڈتے ہیں دفتروں کے چکر لگا نا پڑ تا ہے۔ ضلعی دفاتر سے لیکر صو بائی دفاتر تک ہر جگہ ٹاوٹ کلچر پروان چڑھ رہا ہے۔ جو اساتذہ برادری میں بے چینی کا سبب بن رہا ہے۔مو جودہ حکومت سکو لوں کا معیار بہتر بنانا چاہتی ہے اس لئے تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے میرٹ پر اساتذہ کی جنرل ٹرانسفر کر کے پورے سال کے دوران تبدیلی پر پا بندی لگائے۔