چترال (نما یندہ چترال میل) شاہین ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ (SVTI)کالج بلچ چترال کے درجنوں طالبات نے کالج کے پرنسپل آسیہ اجمل کی برطرفی اور نئی پرنسپل کی تعیناتی کے خلاف کالج سے ڈپٹی کمشنر آفس چترال تک احتجاجی ریلی نکالی اورڈی سی آفس کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر پرنسپل آسیہ اجمل کے حق میں اور نئی پرنسپل کی تعیناتی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین کی قیادت کالج کی طالبات نورالنساء، مہتاب، فاخرہ، سائمہ، صباو دیگر کررہی تھیں۔ احتجاجی مظاہرین کا موقف تھا کہ موجودہ پرنسپل اسیہ اجمل ایک محنتی اور پروفیشنل خاتون ہے جنھوں نے بہت ہی مختصر مدت میں ایک نوزائدہ ادارے کو ملک کے اعلیٰ ترین فنی اداروں میں شامل کردیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صوبے میں بہترین کارکردگی کی بنیا د پر جرمن سفیر نے بھی ایس وی ٹی آئی بلچ کو مثالی قرار دیا۔ لہذا پرنسپل آسیہ اجمل کو ہر صورت برقرار رکھا جائے بصورت دیگر کالج کے تمام طالبات کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے اور کالج کو تالہ لگانے پر مجبور ہونگے۔ تاہم مظاہرین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ موخر کرکے پر آمن طور پر منتشر ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے احتجاجی طالبات سے مذاکرات کیلئے موقع پر کالج کے پرنسپل اسیہ اجمل کو بھی طلب کیا اور انھیں بھی یقین دہانی کی کہ ان کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش اور تعاون کریگی۔ اسیہ اجمل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ متعلقہ ادارہ نے نئی پرنسپل کی تعیناتی میں انھیں اندھیرے میں رکھا اور میرٹ کے برعکس تعیناتی کی ہے۔ جبکہ ان کی کنٹریکٹ کی معیاد بھی ابھی پوری نہیں ہوئی ہے۔ لہذا وہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال