پشاور (نما یندہ چترال میل) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP)نے 26591.638ملین روپے لاگت کے 17پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت جمعہ کے روز منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں سیکرٹری محکمہ منصوبہ سازی و ترقی شہاب علی شاہ، اس کے ممبران اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول بہبود آبادی، ٹرانسپورٹ، بلدیات، کھیل، آثار قدیمہ، ابتدائی و ثانوی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں سے متعلق 19منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 17منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ دو پراجیکٹس کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث موخر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بہبود آبادی کے شعبے میں بہبود آبادی پروگرام خیبر پختونخوا 2017-20کی منظوری دی گئی اسی طرح ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پشاور بی آر ٹی پراجیکٹ کیلئے PMU، بلدیات کے شعبے میں کمراٹ اور براول وادی کیلئے ترقیاتی پیکج اور کھیلوں، آثار قدیمہ اور ثقافت کے شعبے میں آرکیالوجی کمپلیکس گور گٹھڑی اور فنکار ویلج کی درجہ بلندی اور پشاور شہر کی دیواروں کی کنزرویشن کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 100پرائمری سکولوں (بی اینڈ جی 30:70)کا قیام، خیبر پختونخوا میں 100مکتب سکولوں کی پرائمری سکولوں کی سطح پر تبدیلی، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 100پرائمری سکولوں کی دوبارہ تعمیر، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 100مڈل سکولوں (بی اینڈ جی) کی دوبارہ تعمیر، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 100ہائی سکولوں (بی اینڈ جی) کی دوبارہ تعمیر، کرائے کے سکولوں کیلئے عمارات کی تعمیر، خیبر پختونخوا میں 50مڈل سکولوں کی ہائی سکولوں تک اپ گریڈیشن، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 50پرائمری سکولوں کی مڈل سطح تک اپ گریڈیشن، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 50ہائی سکولوں کی ہائر سیکنڈری کی سطح تک اپ گریڈیشن اور 2015کے زلزلے میں مکمل تباہ شدہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں پی کے۔77ضلع بونیر میں گورنمنٹ ڈگری کالج خدوخیل کا قیام، پی کے۔41ضلع کرک میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لتمبر کا قیام اور پی کے۔39ضلع کوہاٹ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شکر درہ کا قیام کے منصوبے شامل ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





