چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال نے ویلج ناظمین کی معاونت سیکلین اینڈ گرین چترال پراجیکٹ کے تحت ماحول کو پولی تھین بیگز کی الائشوں سے پاک رکھنے کے لئے عملی قدم اٹھائی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح قائد تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بدھ کے روز کرتے ہوئے اسے پورے ملک کے لئے قابل تقلید ماڈل قرار دیا تھا۔ جمعرات کے روز صوبائی وزیر محمود خان، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ اختر حیات خان گنڈا پور، ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر اور ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ نے ایک خصوصی تقریب میں اس پراجیکٹ کی سرگرمیوں کا عملی آغاز کرتے ہوئے درجنوں افراد میں مفت شاپرز تقسیم کئے جو کہ آسانی سے تحلیل ہونے والے اور ماحول دوست مواد سے بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں محمود خان، ظہیرالاسلام اور اخترحیات خان گنڈاپور نے کلین اینڈ گرین چترال کو بہت ہی مفید منصوبہ قرار دیتے ہوئے ڈی۔سی چترال ارشاد سودھر کی تخلیقی کاوشوں کی داد دیتے ہوئے ویلج ناظمین کی طرف سے تعاون کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر ویلج ناظمین فورم کے چیرمین سجاد احمد خان اور دیگر ویلج ناظمین میر صمد خان، نوید احمد بیگ، حیات الرحمن اور عبدالقادر المعروف متار بھی موجود تھے۔ اس پراجیکٹ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے بتایاگیاکہ چترال سے پولی تھین سے بنے ہوئے شاپرز کو مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا جبکہ کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے کے لئے ڈسٹ بین وافر مقدار میں فراہم کئے جائیں گے اور لوگو ں میں اپنے ماحول کو صاف رکھنے اورکوڑا کرکٹ کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے کی عادت ڈال دی جائے گی۔ تجار یونین کے صدر حبیب حسین مغل بھی اس موقع پرموجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات