تین روزہ کالاش مذہبی تہوار چلم جوشٹ (جوشی) ہفتہ 14 مئی سے تینوں کالاش وادیوں میں شروع ہو گا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) تین روزہ کالاش مذہبی تہوار چلم جوشٹ (جوشی) ہفتہ 14 مئی سے تینوں کالاش وادیوں میں شروع ہو گا۔ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی سیاحون کی بہت بڑی تعداد چترال پہنچ گئی ہے اور بعض سیاح کالاش وادیوں میں فیسٹول کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔ فیسٹول کے لئے انتظامات کو آخری شکل دی گئی ہے۔ بتریک کے مقام پر معروف مذہبی مقام چھار سو (Dancing Place) کی صفائی اور آرائش کی گئی ہے۔