چترال کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے سب انجنئیرز نے اپنا فریاد لے کر چترال پریس کلب پہنچ گئے۔مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں قلم چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دے دی

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) چترال کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے سب انجنئیرز نے اپنا فریاد لے کر چترال پریس کلب پہنچ گئے۔مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں قلم چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دے دی۔انجنئیر سید ضیاء الرحمن طورو کی قیادت میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،محکمہ انہار،محکمہ پبلک ہیلتھ،فنانس اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سب انجنئیرز سیف الرحمن،سید عالم،محمد ولی شاہ،فرید احمد،سید لیاقت شاہ،محمد اسھاق،عبد الوکیل،ذین الاکبر،وقار خان۔اصف احمد اور فیاض اللہ نے چترال پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب انجنئیرز وہ محروم طبقہ ہیں کہ اُنہیں اب تک حکومت کی طرف سے کوئی مراعات میسر نہیں۔موجودہ صوبائی حکومت ملازمین کے مسائل بھر پور انداز سے حل کر رہی ہے۔مگر سب انجنئیر کے دو جائیز مطالبات جو کہ سب انجنئیرز کے سروس اسٹریکچر اور اپگریڈیشن سے متعلق ہے۔کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی صدر ملک بشیر احمد کی ہدایت پر ہم نے اجلاس کا انعقاد کیا جس میں تمام سب انجنئیرز نے شرکت کی۔اُنہوں نے کہا کہ ہم صوبائی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے بنی گالہ جاکر دھرنا دین گے اور 16مئی سے قلم چھوڑ ہڑتال کرکے تمام کام بند کردیں گے اور مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔