چترال ٹاون،ایون،بروز اور دروش کیلئے گیس پلانٹوں کی حتمی منظوری ہوچکی ہے۔ایم این ایشہزادہ افتخار الدین
چترال سے قومی اسمبلی کے ممبر شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ چترال ٹاون، ایون، بروزاور دروش کیلئے گیس پلانٹوں کی حتمی منظوری ہوچکی ہے۔جوں ہی ضلعی انتظامیہ زمین کی خریداری کا عمل مکمل کریگی پلانٹ لگ جائیں گے۔ اور اسی سال کے اخر تک وزیر اعظم پاکستان کے متوقع دورہ چترال کے موقع پر تینوں پلانٹوں کا افتتاح بھی کیا جائیگا۔ اُنہوں نے یہ باتیں جمعہ کے دن سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کی اعلیٰ حکام کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سدھر کے ساتھ میٹنگ میں بتائی اور کہا کہ چترال میں جنگلات کی بے دریغ کھٹائی کی وجہ سے ماحول کو انتہائی خطرہ لاحق ہے۔ آئے روز سیلابوں کی وجہ سے چترال کے بہت سے حسین علاقے برباد ہوگئے ہیں۔ لہذا ہمیں جتنی جلدی ممکن ہوسکے ان پر قابو پانے کے لئے اقدامات اُٹھانے چاہیئے۔ جبکہ گیس پلانٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایم این اے نے کہاکہ دروش، بروز اور چترال ٹاون کے بعد چترال کے دیگر علاقوں کیلئے بھی گیس پلانٹ کی منظوری آخری مراحل میں ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر نے ایم این اے اور سوئی ناردرن گیس کے حکام کو یقین دلایا کہ زمین کی خریداری آئندہ چند دنوں کے اندر مکمل کی جائییگی۔ لیکن پبلک کی سیفٹی کو اولین ترجیح دی جائے۔ پلانٹ کیلئے زمین اُس جگہ پر لی جائے جہاں عام پبلک کیلئے کوئی مسائل یا خطرہ درپیش نہ ہو۔ سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹیم میں جمشید ناصر خان ڈپٹی چیف انجینئر (لینڈز)، واحید احمد لینڈ ایکوزیشن کلکٹراورعبد الرؤف خان سپرنٹنڈنٹ لینڈزشامل تھے۔ جو تینوں پلانٹس کیلئے زمین کی خریداری کے سلسلے میں چترال آئے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات