چترال(بشیر حسین آزاد) ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چترال سے صوبائی اسمبلی کے ممبر سلیم خان نے کہا کہ پی پی پی غریبوں کی پارٹی ہے اور پی پی پی نے ایون ویلی کے لئے جو بھی ترقیاتی کام کیے ہیں وہ کسی سے پویشدہ نہیں جسمیں مڈل سکول،ہائی سیکنڈری سکول،پرائمری سکول،واٹر سپلائی سکیم،بمبوریت میں کالاش برادری کے لئے ہاسٹل وغیرہ شامل ہے۔ ایون ویلی میں پی پی پی دفتر اور شہید بے نظیر بھٹو لائبریری کے افتتاحی تقریب اور کجو میں ایک شمولتی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ غریبوں کی پارٹی رہی ہے اور غریبوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر بات کرتی آئی ہے،اور آئیندہ بھی بات کرتی رہی گی۔ایم پی اے سلیم خان نے کہا کہ آئیندہ الیکشن میں بھی پی پی پی بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کریگی اور تینوں سیٹیں جیت کر چترال کی مزید خدمت کے ساتھ غریبوں کے حقوق کے لئے جنگ لڑی گی۔ انہعں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور عوام جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اینجنئر فضل ربی نے کہا کہ پی پی پی میری خاندانی پارٹی ہے میرے لیے کوئی نئی پارٹی نہیں جو محبت اور عزت مجھے پی پی پی کے ورکروں نے دی میں اسے کھبی فراموش نہیں کرونگا۔اُنہوں نے کہا کہ کاش میں پارٹی میں پہلے ہی آتا اور میں اپنی خدمات پی پی پی کے لئے پیش کرتا ہوں،تمام جیالوں کے ساتھ ملکر پی پی پی کے لئے ٹھیک ٹھاک کام کرونگا اور پی پی پی چترال میں 1988کی طرح مضبوط ہوگی۔تقریب میں جنرل سیکرٹری پی پی پی ضلع چترال محمد حکیم ایڈوکیٹ، ضلعی رہنما عالم زیب ایڈوکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل اور جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات