پشاور (ویب ڈیسک) کے پی کے بڑی بڑی لیبارٹریز میں پیشاب کی جگہ قہوہ کو ٹیسٹ کرکے وہاں کی عوام کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا قرار دے دیا جاتا ہے۔
ایک بزرگ کی شکایت پر نجی ٹی وی نے جعلسازی کا پتہ لگانے کیلئے تین سے چار لیبارٹریز میں پیشاب ٹیسٹ کے لئے نمونے کے طور پر قہوہ دے دیا اور کچھ گھنٹوں بعد رپورٹ لی گئی جس میں ایک رپورٹ میں مریض کو گردوں کا مسئلہ ہے اور گردے کے ذرات پیشاب کے ذریعے آرہے ہیں لہٰذا اسے بہت مہنگی ادویات لکھ کر دی گئیں جس سے وہ ذہنی مریض بن گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے قہوے کے سیمپل کی رپورٹ میں بھی مختلف بیماریاں بتائی گیں۔بتایاگیا کہ 10 دس ہزار روپے میں ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ بزرگ نے بتایا کہ ان کو ہیپاٹائٹس سی بتایا گیا لیکن جب سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کروایا گیا تو رپورٹ میں کوئی بیماری نہیں آئی یہ تو بڑی اور نامور لیبارٹریز کا ذکر ہے، چھوٹی لیبارٹریز کا اس سے بھی برا حال ہے۔ ان میں کام کرنے والوں کے پاس میٹرک یا ایف ایس سی کی ڈگریاں ہیں۔ جو لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ قہوہ کے ٹیسٹ میں ریڈسیلز کی کمی کا بتایا جارہا ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان درندوں سے بچایا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





