چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر فضل ربی نے کہا ہے۔ کہ چترال کی سرزمین پورے چترال کے باشندوں کا ہے۔ اور یہاں صرف ایک چترالی قوم آباد ہے۔ جسے اپنی غرض اور سیاست کیلئے ٹکروں میں بانٹنے سے احتراض کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گرم چشمہ کے مقام پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال فرقہ ورانہ اور قبیلوں و برادریوں میں تعصب پیدا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اور جو لوگ اس خیال کی پرورش کرتے ہیں۔ وہ چترالی قوم کے لئے مخلص نہیں ہو سکتے۔ اور ایسے خیالات اور افکار کو ترک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کی ترقی کیلئے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ اور ایک دوسرے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ کہ چترال مہذب لوگوں کا ہے۔ اس لئے اس کی سیاست میں بھی تہذیب و شائستگی لوگوں کو صاف نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا۔ کہ امن چترال کا سب سے سرمایہ ہے۔ جس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ اسی امن کے باعث بہت سارے مسائل کے باوجود چترال کے باسی خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہمیں اپنے ملک اور علاقے کی بہتری کیلئے سیاست ضرور کرنی چاہیے۔ لیکن سیاست کے نام پر ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھالنا اور ایک دوسرے کی ٹانگین کھینچنا کسی بھی طور درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اختلاف ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔ اور اپنے لئے نمایندے منتخب کرنے کیلئے کسی کو روکا نہیں جا سکتا۔ لیکن اُس کیلئے ہمیں اخلاقیات کی حدود سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی قائدین سے اپیل کی۔ کہ سیاسی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے۔ اور ایک دوسرے نجی زندگی کو ٹارگٹ بنانے سے پرہیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ شائستہ سیاست ہی چترال کی تعمیر میں کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات