بہت جلد نیکیوں کا موسم بہار ماہ رمضان المبارک ہم پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔ عبادت اور اطاعت کا نورانی ماحول چھانے والا ہے۔ رمضان المبارک مہمان بن کرآتا ہے اور اس کا اکرام کرنے والے اور قدر دانی کرنے والے کو انعامات الہیہ سے نواز کر جاتاہے۔ اس لئے اس مہینہ کی آمد کا انتظار ہر مسلمان کو رہتا ہے، اور جس کی آمد سے ہر ایک کو بے پناہ خوشی و مسرت ہوتی ہے۔ اس مہینے کا انتظار خود نبی کریم ؐ کو رہتا تھا۔ اور آپ رجب کے مہینے سے اپنی دعاؤں میں اس کا اضافہ فرماتے کہ”اللھم بارک لنا فی رجب و شعبان وبلغنا رمضان“ ترجمہ! اے اللہ ہمارے لئے رجب و شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہونچا۔ آپ نے آمد رمضان سے قبل مختلف انداز میں رمضان المبارک کی عظمت کو بیان کیا ہے اور قدردانی کی بھرپور رغبت دلائی ہے۔ چنانچہ ایک موقع پر آپ ؐ نے فرمایا کہ تمھارے پاس رمضان المبارک کا مہینہ آرہا ہے تو تم اس کیلئے تیار ی کرو، اس کا احترام اور تعظیم کرو اس لئے کہ اس مہینہ کا احترام اللہ تعالی کے نزدیک بہت عظیم ہے۔ لہذا اس کی بے حرمتی مت کرو، اس لئے کہ اس مہینہ میں نیکیوں اور برائیوں دونوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
رمضان المبارک چونکہ خالص عبادتوں کا موسم اور نیکیوں کا مہینہ ہے اس لئے اللہ تعالیٰ کی جانب سے نوافل کو فرض کا ثواب اور فرائض کا ثواب ستر درجہ بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو اپنے ذہن و دماغ میں یہ بات بٹھا لینی چاہئے کہ رمضان المبارک کے استقبال کیلئے اپنے آپ کو عبادت کیلئے فارغ کرنا اور طاعات میں سرگرداں ہونا ضروری ہے۔ لہذا ہم اپنے روزے کے نظام العمل میں تبدیلی لائیں۔ مصروفیات و مشغولیات سے وقت کو فارغ کرنے کا نظم بنائیں تاکہ ہم عبادتوں کو بحسن و خوبی پایہ تکمیل تک پہنچا سکے اور لایعنی و فضول کاموں سے اجتناب کرتے ہوئے سلیقہ اور سہولت کے ساتھ وقت کی رعایت و پابندی کے ساتھ رمضان المبارک کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری اور عبادات میں گزار سکیں۔چونکہ رمضان شریف وہ مبارک مہینہ ہے جو اپنے اندر بہت سی خوبیوں کو سمیٹے ہوئے جلوہ افروز ہوتا ہے۔ ویسے تو رب ذوالجلال کی بے شمار نعمتیں ہم انسانوں پر سایہ فگن رہتی ہیں مگر رمضان شریف جیسی نعمت رب کریم کی خاص عطا ہے، کیونکہ اس کا ورود مسعود بیک وقت اپنے اندر رحمتوں برکتوں اور مغفرتوں کو سمیٹے ہوئے ہوتا ہے۔ ہمیں اس مبارک مہینے کی قدر کرنی چاہیے اور اس میں عبادتوں کا خوب اہتمام کرنا چاہئے۔ اگر ہم نے اس مبارک مہینہ کو اس کی شرطوں کے ساتھ گزار لیا تو یقیناََ رب کی خوشیاں ہمار ا مقدر ہونگی اور آخر ت کے تمام مراحل آسان سے آسان تر ہوجائینگے۔
جو تو میرا تو سب میرا فلک میرا زباں میرا
اگر اک تو نہیں میرا تو کوئی شئی نہیں میری
اللہ تعالی ہم سب کو اس مبارک مہینہ کی قدردانی کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔۔۔۔ (جاری ہے)
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





