اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی اور انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ
ملزمان جب اور جہاں ملیں انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ پولیس آج بھی عمران خان اور طاہر القادری کی لاہور اور میانوالی کی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش نہ کر سکی تاہم انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پولیس کو ایک مرتبہ پھر جائیدادوں کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔