چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں امہ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی میڈیکل کیمپ میں لویر چترال سے آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہزاروں مریض مستفید ہوئے کیونکہ ہسپتال کا ڈسٹرکٹ آئی اسپیشلسٹ کی اسامی گزشتہ تین سالوں سے خالی ہونے کی وجہ سے آنکھوں کے عارضے میں مبتلا افراد کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہی تھی کیونکہ ہر مریض کو معائنے کے لئے پشاور اور دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا۔ ٹرسٹ کے فیلڈ افیسر افتخا ر خان نے میڈیا کو بتایاکہ چار دنوں کے دوران 1580افراد کا اوپی ڈی میں معائنہ کی گیا جبکہ 170مریضوں کا اپریشن کیا گیا جبکہ تمام مریضوں کوادویات، عینک اور لینسز مفت میں فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اپر چترال میں مریضوں کے لئے 27اور 28اکتوبر کو سول ہسپتال بونی میں کیمپ قائم کیا جارہا ہے جس میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے جس میں سرجری بھی شامل ہے۔ افتخارخان نے کہاکہ میڈیکل کیمپ کے لئے ٹرسٹ نے حیات میڈیکل کمپلیکس کے آئی اسپیشلسٹوں کی ٹیم کا انتخاب کیا ہے جوکہ اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پسماندہ علاقے میں مریضو ں کی ان کی اطمینان کے مطابق علاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وریجون کے آرایچ سی میں بھی علاقے کے لوگوں کی خصوصی درخواست پر ایک روزہ کیمپ قائم مذکورہ ہسپتال میں سرجری کی سہولیات کی دستیابی کی صورت میں قائم کی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





