چترال (نمائندہ چترال میل)انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پارٹی میں عزت دار اور مخلص لوگوں کی آمد سے اس بات کا اندازہ ہو تا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان بلخصوص چترال میں ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔ اسکا کریڈٹ عمران عمران خان صاحب کو جا تا ہے جسکی مسلسل جدو جہد اور مخلصانہ قیادت کی وجہ سے چترال کے با شعور اور تعلیم یا فتہ افراد اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں میں پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں جناب ریٹارئرڈ ڈی ای او شاہ جہان خان، ریٹارئرڈ ڈی اے او امیر محمد صاحب، ریٹارئرڈ پروفیسر کریم بیگ صاحب، شہزادہ سکندرالملک صاحب،حافظ عبد اللہ صاحب اور شہزادہ امان الرحمن صاحب شامل ہیں پی ٹی آئی ضلع چترال کے ورکرزدل کی گہرائیوں سے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔پارٹی کے اندر چند مفاد پرست عناصر کو پارٹی میں لوگوں کی شمولیت ہضم نہیں ہو رہی۔ حالانکہ جمہوریت میں پارٹی ایک پبلک پراپرٹی کی حیثیت رکھتی ہے جسمیں قومی شناخت رکھنے والے ہر پاکستانی بلا ججھک شامل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کاروان میں نئے شامل ہو نے والے پارٹی کے اندر اپنے محنت اور دیانتدار ی سے اپنی جگہ خود بنا سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی چترال میں لاوارث بن چکی ہے چار سالوں سے پی ٹی آئی کی نام نہاد قیادت اپنے مر کزی دفتر نہ سنبھال سکی اس نام نہاد قیادت کو صرف اس وقت دیکھتے ہیں جب عمران خان یا کوئی دوسرے وزراء چترال کے دورے پر آتے ہیں اور یہ حضرات ان کیساتھ سیلفیاں بنا کر اپنے آپ کو لیڈر سمجھتے ہیں۔ ان چا ر سالوں میں پی ٹی آئی کے ورکروں اور چترالی عوام نے اس نام نہاد قیادت کو عوامی مفاد کے امور میں کسی کی حمایت یا مخالفت میں آواز بلند کر تے نہیں دیکھا۔ اس لئے پی ٹی آئی چترال کے ورکرز یہ چا ہتے ہیں کہ آزمائے ہو ئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کی جا ئے۔ ہم امید کر تے ہیں کہ انشاء اللہ بہت جلد چترال کے مختلف پارٹیوں سے مزیدبا اثر شخصیات انصاف کے کاروان میں شامل ہو نگے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





