چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے چار تھانوں بمبوریت، رمبور، ایون، کوغذی کے ائریے میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران برآمد کئے گئے تقریبا دو کلو چرس اور آٹھ لیٹر دیسی شراب پیر کے روز تلف کئے گئے۔ اس موقع پرا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال محترمہ رخسانہ جبین خود موجودتھی,جب اُنہیں آگ لگائی گئی۔ مذکورہ منشیات گذشتہ چار مہینوں کے دوران منشیات کے کاروباری اور استعمال کرنے والوں سے مختلف چھاپوں کے دوران بر آمد کئے گئے تھے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بعد آزان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ چترال سے منشیات کے خاتمے کیلئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔ اور ہمارا ٹارگٹ منشیات کے وہ بڑے کاروباری ہیں۔ جو بڑے پیمانے پر منشیات کو اپنے کارندوں تک پہنچانے مختلف طریقوں سے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال میں منشیات پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ اور بہت حد تک اس میں کامیابی ہوئی ہے۔ تاہم منشیات کا مکمل خاتمہ عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





