بونی (ذاکر زخمی سے)حالیہ شدید برف باری کے نتیجے میں اپر چترال پورا ملک منقطع ہو کر رہ گئی تھی۔اور لوگ گھروں میں محسور تھے۔نظام زندگی در ہم برہم دیکھائی دے رہے تھے۔حالات کے سنگینی کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ نظام زندگی کی بحالی میں کئی روز لگ جائینگے۔اور حد شہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ علاقے کے لوگ شدید مسائل سے دوچار ہونگے۔لیکن انتظامیہ اپر چترال اور سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال باہمی رابطے سے جو جنگی بنیادوں پربحالی کے کام کا آغاز کیا وہ یقینا خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ تین مرحلوں میں اپر چترال کے جملہ آباد ی پھیر سے رابطے میں اگئے۔ پہلے مرحلے میں چترال بونی، بونی موڑکھو اور بونی کے اندر کے روڈوں سے برف ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی۔دوسرے مرحلے میں بونی تورکھواور بونی مستوج کے دشوارگزار راستوں سے برف ہٹا دی گئی اور تیسرا مرحلہ مستوج سے شندور تک کا روڈ بحال کر دیا گیا اور ساتھ مستوج تابروغل روڈ پر برف ہٹانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اتنی مستعدی اور جانفشانی سے کام کرکے عوام کی پریشانی دور کرنے اور امدو رفت بحال کرنے پرتجار یونین بازار بونی کے صدر محمد شفع متعلقہ ادارے سی اینڈ ڈبلیوکے جملہ اسٹاف اور خصوصاً ایکسین ریاض ولی شاہ کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ خصوصاً ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ائیندہ بھی عوامی مفاد کے کاموں میں اسی طرح دلچسپی لینے کی امید ظاہر کی۔ اور ساتھ تجار یونین بونی اپر چترال ار۔ای پیڈو کا بھی شکر گزار ہے کہ قلیل مدت میں بجلی کے نظام کو درست کرکے علاقے میں بجلی بحال کرکے علاقے کی ایک اور مشکل اسان کر دی۔ تجار یونین بونی اپر چترال ان تمام اداروں کے کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہے