چترال (نمائندہ چترال میل)آج مورخہ(11/10/2017)ہلال آحمر پاکستان چترال نے آج ڈینگی کے متعلق عوام الناس میں آگاہی اوربچاؤ کے مہم کا آغاز کیا اس مو قعے پرمنہاس الدین اے ڈی سی چترال مہمان خصوصی تھے۔ محمد عارف سینئر پروگرام مینجرہلال آحمر پاکستان نے اس مہم کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں ڈینگی سے متعلق اگاہی مہم جاری ہے اور یہ بھی اُسی پروگرام کا حصہ ہے اس میں ہلال احمر کے رضاکار مختلف سکولوں کالجوں اور دوسرے تعلیمی ادروں کے علاوہ بازار کے مختلف مقامات پر ڈینگی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کریں گے اور یہ مہم 15 نو مبر تک جاری رہے گا۔منہاس الدین اے ڈی سی نے کہا اللہ کا کرم ہے چترال میں ابھی ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم قبل از وقت اقدامات کرنا اور بہت اچھا اقدام ہے اور اس مہم کو مزید بہتر بنانے کے لئے کچھ جگہوں پر ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اسپرے بھی کرائے جائیں اور مہم کو چترال میں ایف ایم ریڈیو کے پر بھی چلایا جائے۔ محمد عارف نے ان تجاویزپر عمل کرنے کی یقین دہانی کی۔ اس مو قعے پر سلیم الدین سیکرٹری ہلال احمرپاکستان چترال، غفوراحمد ڈی ڈی ایم او ہلال احمرپاکستان چترال پیر سجاد علی شاہ اے کے ار ایس پی،حمید احمد،رستم شیراز اور صابر حسین چترال ٹریفک موجود تھے