چترال (نمائندہ چترال میل) ہفتے کے دن شام 7بجے کے وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ساتھ متصل سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی جس سے دفتر کے گارڈ روم کو نقصان پہنچا جبکہ چترال پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122کی فائربریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے بہت ہی جلد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے جس سے آگ پھیل کر ہسپتال اور کامرس کالج کے ہاسٹل کو اپنی زد میں نہ لے سکا۔ اس موقع پر موجودلوگوں نے جان فشانی سے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لینے پر چترال تھانہ کے ایس ایچ او سجا د حسین اور ان کے ساتھ اے ایس آئی نورشاہدین، محمد اسرار، جان باز، شہزاد علی، نصاب علی اور سیف الدین اور ٹی ایم اے کے فائر فائٹنگ اسٹاف قادر کی کارکردگی کو زبردست سراہا جبکہ ریسکیو 1122کی فائربریگیڈ کے ڈرائیور فداء الرحمن کو اطلاع ملنے کے چند منٹوں کے دوران موقع پر پہنچنے پر بھی داد دئیے گئے۔ آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا جوکہ دفتر کے گارڈ روم سے بھڑک اٹھی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات