پشاور(نما یندہ چترال میل)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مودی کی آمد پر پوری وادی میں مکمل ہڑتال سے ثابت ہوگیاہے کہ کشمیر کاکوئی ایک فردبھی ہندوستان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں۔ بھارت نے کشمیر پر بندوق کی نوک پر قبضہ کر رکھاہے مگر کشمیر ی نوجوان اپنی جانیں آزادی کے لیے قربان کر کے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ بھارت سے آزادی کے لیے جوانیاں لٹا دیں گے مگر بھارتی تسلط قبول نہیں کریں گے۔ بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو کشمیر کے ساتھ ساتھ خالصتان، آسام، تامل ناڈو جیسی ریاستیں بھی آزاد ہوں گی۔کچھ عالمی قوتیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرو ل لائن کو مستقل بارڈر بناناچاہتی ہیں جو کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں۔ گلگت بلتستان کے معاملے کو اتفاق رائے سے حل ہوناچاہیے۔ علی گیلانی اور آسیہ اندرابی پیران سالی کے باوجود بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کی جدوجہد پاکستانیوں کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے میں کمزوری نہ دکھائیں۔ مودی کا کشمیر کا دورہ ناکامی کا منہ بولتی تصویر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں پیما کے 15 ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پیما آزاد کشمیر کے صدرڈاکٹر صادق اور دیگر نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اس موقع پر ڈاکٹر ریاض احمد ڈاکٹر آفتاب احمد میر ڈاکٹر عطاؤ الرحمن کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مغل بادشاہوں کی طرح زندگی گزارنے والے غریب عوام کے لئے عذاب ہیں۔حکمران ٹرمپ اور اوبامہ کے سامنے سجدہ ریز ہونے کی بجائے اللہ کی بندگی پر توجہ دیں۔ قرآن پاک سے راہنمائی کمزور دیکھی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والے انقلاب نہیں لا سکتے۔ روٹی کپڑا اور مکان ورلڈ بینک یا سوشلزم والے نہیں دے سکتے،پاکستان ایک مسجد ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح نے114 بار پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کا وعدہ کیا تھا ہم پاکستان میں اللہ کا نظام چاہتے ہیں اور اللہ کی بندگی پر یقین رکھتے ہیں امریکا اور انڈیا کی تابعداری نہیں کر سکتے۔ سینٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں بعض مغرب زدہ این جی اوز صوفی اسلام کے لئے کام کر کے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں لیکن جماعت اسلامی سید مودودی کے افکار کو سامنے رکھتے ہوئے سیکولرازم اور لبرل ازم کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کے کندھوں پر اس وقت بھاری ذمہ داری ہے ملک دشمن اور اسلام مخالف قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا وہاں غربت اور سسکتی انسانیت دیکھی جو کرپٹ اشرافیہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ کلبھوشن کے معاملے میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لینے کی بجائے تحائف دینے کی پالیسی ترک کرکے حقیقت پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے پیما کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ آپ اسلامی انقلاب کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





