چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ قائد تحریک عمران خان کی وژن کے مطابق صوبے کے عوام کو اب ہائیڈل جنریشن سے سستی بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے جوکہ علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے اور خوشحالی لانے کا باعث ہوگا جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے کے دعویدارو ں کے دعووں کی قلعی بھی عوام کے سامنے کھل گئی اور اسی بنیاد پر اگلے سال عام انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔ ہفتے کے روز چترال بونی روڈ پر واقع چترال کے تاریخی گاؤں مروئے پائیں میں صوبائی حکومت کے پیڈو پراجیکٹ کے تحت پایہ تکمیل کو پہنچنے والی 50کلوواٹ کی ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں پن بجلی کی پیدواری گنجائش سے بھر پور استفادہ کرنے ملک کی تاریخ میں سب سے پہلی بار سنجیدگی، مکمل منصوبہ بندی اور خلوص نیت سے کام ہورہا ہے جوکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں جنگلات کے تحفظ کے لئے پن بجلی گھر وں کو ترقی دینا اور گاؤں گاؤں دستیاب قدرت کی اس عظیم نعمت سے فائد ہ اٹھانا ضروری ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ اس کام میں کمیونٹی اپنا کردار انتہائی خوش اسلوبی اور مستعدی سے نبھارہی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبداللطیف نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اس کی انقلابی اور ہمہ گیر پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں تاریخی قرار دے دیا۔ اس موقع پر اے کے آر ایس پی کے پیڈ و پراجیکٹ کے ڈائرکٹر انجینئر محمد درجات اور ڈپٹی ڈائٹرکٹر انجینئر ضیاء اللہ خان کے علاوہ کوہ سے تحصیل کونسل کے ممبر عبدالقیوم شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے علاقے میں بجلی کی فراہمی اور مروئے میں صوبائی حکومت کے پراجیکٹ کے تحت بجلی گھر کی اہمیت اورا س کی بعض تکنیکی پہلوؤں پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایاکہ مروئے بجلی گھر سے 100گھرانوں، تین سکولوں، 21دکانوں اور تین مساجد کو بجلی فراہم ہوگی۔ بعدازاں ایم پی اے فوزیہ نے پارٹی کی ضلعی صدر عبداللطیف کے ہمراہ کوجو گاؤں میں بھی 15کلو واٹ بجلی گھر کا افتتاح کیا جس سے 30گھرانوں کو بجلی فراہم ہوگی۔ اس موقع پر کوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) کے چیر مین عبدالغفار بھی موجود تھے جن کی کوششوں کو بجلی گھر کی منظور ی سے لے کر تعمیر اور چالوکرنے کرنے تک کے عمل میں سراہا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات