چترال (نمائندہ چترال میل) پی ٹی آئی ضلع لویر چترال کے نامزد صدر، چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کورونا کوارڈینیشن کمیٹی کے رکن سرتاج احمد خان کی طرف سے چیف منسٹر کے کمپلینٹ پورٹل میں شکایت درج ہونے کے بعد فوری طور پر چیف سیکرٹری کے دفتر سے متعلقہ حکام کو چترال کے لویر اور اپر اضلاع کے لئے مختلف سامان کی ترسیل کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سرتاج احمد خان نے چترال کے دونوں اضلاع اور خصوصاً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں کرونا وائرس سے نمنٹے کے لئے متعلقہ سازو سامان کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر کی شکایت کی تھی۔ درین اثناء سرتاج احمد خان نے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اب تک دونوں اضلاع کو ابتدائی طور پر 24اور 26مارچ کو فی ضلع 1000دستانے، 160عدد W-160 فیس ماسک، 550عام فیس ماسک، 40ہینڈ سنیٹائزر، 50عدد ڈنگری، 20گوگلز، 5عدد یو ٹی ایم اور 2000لیٹکس دستانے بھیجوادئیے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سمیت دونوں اضلاع میں محکمہ صحت کو ان کی ضروریات کے مطابق سامان پیر کے دن تک روانہ کئے جائیں گے۔ سرتاج احمد خان نے بتایاکہ وہ محکمہ صحت کے سیکرٹریٹ اور ڈائرکٹوریٹ میں متلقہ افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ چترال جیسے دورافتادہ علاقے سے اس مہلک وائرس کو دور رکھا جاسکے۔سرتاج احمد خان نے سامان کی فراہمی اور ترسیل کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نیاز، پروکیورمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر اکرام، ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) ڈاکٹر کامران اور وزیر صحت کے نامزد کردہ فوکل پرسن حسن درانی، ڈپٹی ڈائرکٹر عامر رفیق کی کوششوں کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے چترال میں ڈاکٹر وں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یقین دہانی کرنے کی حکومتی قدم کو سراہا ہے۔ چترالی عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ہدایات پر مکمل عمل کریں اور انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نہ آنے کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










