شاعر نے کہا ؎ سرآئینہ مراعکس ہے پس آئینہ کوئی اور ہے
میں خیال ہو ں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے
پاکستان میں اقتدار، دولت اورا ختیار کی جو لڑائی ہے یہ کسی زمانے میں سویت یونین اور امریکہ کی لڑائی تھی موجو دہ حالات میں یہ چین اور امریکہ کی لڑائی ہے ذہنی کوفت، جسمانی تکلیف ہمارے حصے میں آتی ہے جان و مال کا خسارہ ہمارا ہے معیشت کا نقصان ہمارا ہے سیاسی افر اتفر ی ہمارے حصے میں آئی ہے اور بدامنی کا سیلا ب ہمارا مقدر بن چکا ہے یہ لڑائی ہماری اپنی نہیں اخبارات میں امریکی وزیر خارجہ کا بیان شہ سر خیوں میں شائع ہوا ہے کہ چائنا پاکستان اکنا مک کو ریڈور (CPEC) پر ہمیں اعتراض ہے یہ گلگت بلتستان سے گذرتا ہے جو بھارت اور پاکستان کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے امریکی وزیر خارجہ نے یہ بیان سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میں دیا جو امریکہ کا اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ ہے 28 جولائی کو سا بق وزیر اعظم کی حکومت کے جانے کے ساتھ (CPEC) سی پیک پر ہونے والے سارے کام روک دیے گئے پلاننگ کمیشن میں سی پیک کا شعبہ ایک بھی میٹنگ نہ کر سکا دونوں طرف سے آمد ورفت بھی رک گئی وفود کا تبادلہ بھی رک گیا پنجاب حکومت کے ساتھ چائنا کی کمپنیوں کے دوچار منصوبے رہ گئے ہیں جہاں چینیوں کا آنا جانارہتا ہے اگر چہ سی پیک کی گرما گرمی اور گرم جوشی دم توڑ گئی ہے اندرون خانہ سی پیک کے حوالے سے امریکہ کی ناراضگی کو دور کرنے کے لئے متعددیقین دہانیاں کرائی گئی ہیں مگر امریکہ ہر حال میں چین کو پاکستان سے نکالنا چاہتا ہے فنی اور تکنیکی طورپر امریکہ نے مشرقی اور مغربی روٹ کا مسئلہ اُٹھا یا سی پیک کے خلاف سیاسی اور عوامی ردعمل اُٹھا یا خیبر پختونخوا سے سی پیک کی مخالفت میں آواز اُٹھا ئی گئی امریکہ نے چینی انجینئر وں پر حملوں کے لئے کئی تنظیموں کو فنڈنگ کی سابق افغان صدرحامد کرزی نے ثبوتوں کے ساتھ یہ بات کہی ہے کہ داعش کو امریکہ فنڈنگ کرتا ہے داعش کے جنگجو امریکی اڈے اور امریکی جہاز استعمال کرتے ہیں یہ گھر کے اندر سے آنے والی گواہی ہے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے سی پیک کا پورا عمل رُک گیا ہے مگر امریکی حکام کو پھر بھی تسلی نہیں ہوئی اب امریکہ کی نظر دو امور پر ہے 2018 ء کے انتخابات نہ ہوں تو امریکہ کی تسلی ہو جائیگی الیکشن کو ملتوی کر کے امریکہ اپنی مرضی کی حکومت لا ئے گا نا ئیجر یا،مصر اور پاکستان میں پہلے بھی یہ عمل دہر ایا جا چکا ہے امریکی پالیسی میں اس کا نام ”انتقال اقتدار“ ہے اس عمل میں اقتدار منتقل نہیں ہوتا بلکہ اقتدار مرجاتا ہے آزادی دم توڑ دیتی ہے غلامی کے سایے لمبے ہوجاتے ہیں اور جہالت کی تاریکی چھا جاتی ہے پاکستان میں ایسی فضا امریکہ کور اس آتی ہے ایسی ہی تاریک رات تھی جب امریکہ نے افغانستان کی خانہ جنگی میں پاکستان سے کام لیا تھا اور جواب میں دہشت گردی درآمد کروائی تھی 1978ء میں آنے والی دہشت گر دی 2017 ء میں بھی ختم نہیں ہوئی دوسری بات جس پر امر یکہ کی گہری نظر ہے وہ گوادر کی بند ر گاہ ہے اس بند ر گاہ پر چینی جہاز کا لنگر انداز ہو نا امریکہ کے لئے گو یا موت کا پیغام ہے چینی حکومت کی پالیسی ہمیشہ سے یہ رہی ہے کہ دشمن کو تھکا دیا جائے امریکہ اور بھارت کو تھکا دینے کے لئے چین خاموشی اختیار کرتا ہے تاہم سی پیک کے معاملے میں چین نے خاموشی اختیار نہیں کی چینی وزارت خارجہ نے امریکی دعوے کو مسترد کیا ہے اور جوابی بیان میں کہا ہے کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے جو مختصر اًOBOR کہلاتا ہے اس منصو بے کو اقوام متحد ہ سمیت 70 ممالک اور بین لاقوامی اداروں کا تعاؤں حاصل ہے اس پر بیجنگ نے اقوام متحدہ کے ساتھ بھی معا ہد ہ کیا ہے سلامتی کونسل کے ساتھ بھی سمجھو تہ کیا ہے کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف پہلے ہی سے بہت واضح ہے اس موقف کے ساتھ سی پیک کا کوئی ٹکراؤ نہیں اور سی پیک کسی تیسرے فریق کو نقصان پہنچا نے کے لئے ہر گز نہیں لا یا گیا پاکستان نے بھی سی پیک کے حوالے سے امریکی حکومت کے موقف کو مستر د کیا ہے ایک بیان میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے سوال اُٹھا نے کی جگہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کانوٹس لیا جائے CPEC معاشی ترقی کا جامع منصو بہ ہے اور یہ پاک چین دوستی کی دیر ینہ روایات کا تسلسل ہے اس میں کسی تیسرے فریق کا اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا خدائی خدمت گار تحریک کے بانی خان عبد الغفار خان نے 1985 ء میں کہا تھا کہ سویت یونین کے خلاف سازش کرنیوالے افغانستان میں امریکہ کو راستہ دے رہے ہیں یہ ڈالروں کی جنگ ہے اس جنگ میں سویت یونین کو شکست ہوئی تو نقصان مسلمانوں اور پختونو ں کا ہوگا آج یہ بات سوفیصد درست ثابت ہوئی ہے افغانستان میں قدم جما نے کے بعد امریکہ نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں اپنی مداخلت کا دائر ہ اتنا وسیع کر دیا ہے کہ خیبر ایجنسی کو ضلع بننے نہیں دیتا وزیر،محسود،مہمند،آفریدی،شنواری اور دیگر قبائل کوصوبائی اسمبلی میں نما ئندگی دینے پر اعتراض کرتا ہے چین کے ساتھ اشتراک اور تعاؤن کے ذریعے شاہر اہیں تعمیر کر نے کی مخالفت کرتا ہے یہاں تک کہ ہمیں وزیراعظم بدلنے کا حکم دیتا ہے یہ لڑائی چین امریکہ کی ہے جبکہ اس کا ایند ھن ہمارے ملک کے لوگ ہیں
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



