پشاور(نما یندہ چترال میل)پورے خیبر پختونخوا میں ویکسینیٹرز کی موثر اور بروقت نگرانی یقینی بنانے کیلئے تین ہزار ای پی آئی ویکسینیٹرز کو منگل کے روز سمارٹ فونز فراہم کر دیے گئے۔صوبائی محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اپنے تین ہزار ویکسینیٹرز کو یہ سمارٹ فونز فراہم کئے۔یہ سمارٹ فونز ایک آن لائن ڈیش بورڈ سے منسلک ہوں گے اور تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ای پی آئی ویکسینیٹرز کو ان تک رسائی حاصل ہو گی اور ہر ایک ویکسینیٹرز کی کارکردگی بھی آن لائن مانیٹر کی جا سکے گی،تمام ویکسینیٹرز کو ایک مانیٹرنگ فریم ورک کے اندر لانے کیلئے مفاہمت کی ایک یاداشت (ایم او یو) پر منگل کے روز صوبائی محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین دستخط کئے گئے جبکہ ایم او یو کی دستخطی تقریب میں صوبائی سیکرٹری محکمہ صحت عابد مجید اور محکمہ صحت اور ٹیلی نار پاکستان کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت عابد مجید نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے کثیر تعداد میں ویکسینیٹرز کی پوسٹیں پیدا کی ہیں جبکہ صوبے کی ہر یونین کونسل میں عالمی معیار سے زیادہ ویکسینیٹرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اپنے ویکسینیٹرز کو موٹر سائکلیں فراہم کر دی تھیں جس کے بعد ہمیں فیلڈ ورکرز پر خاص نظر رکھنے کیلئے ایک جدید طریقہ کار کی ضرورت تھی جس کیلئے سمارٹ فونز کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا گیا۔عابد مجید نے زور دیا کہ ویکسینیٹرز کی تنخواہ ان کی کارکردگی سے منسلک ہونی چاہئیے اور ہر ویکسینیٹر کو اپنی ظاہر کردہ کارکردگی پر ہی تنخواہ حاصل کرنے چاہئیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اس کو ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کی مانیٹرنگ کیلئے بھی آزمایا جائے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نقشہ، اس آن لائن مانیٹرنگ سسٹم کا ایک دلچسپ فیچر ہے جو ویکسین پلائے جانے والے اور رہ جانے والے علاقوں کو مہینے کے آخر میں ظاہر کرے گا اور اس طرح سے حفاظتی ٹیکہ جات کے اگلے راؤنڈ میں رہ جانے والے علاقوں کو ترجیح دی جائے گی،صوبائی ڈیش بورڈ کے ساتھ ساتھ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے بھی اپنے متعلقہ آن لائن ڈیش بورڈ ہوں گے جہاں سے وہ اپنے متعلقہ ویکسینیٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔ مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر عبد الحمید آفریدی اور ڈائریکٹر بزنس ٹو بزنس ٹیلی نار عاطفہ اصغر نے دستخط کئے۔ٹیلی نار کی جانب سے فراہم کردہ سمز (Sims)میں 4GB انٹرنیٹ ڈیٹا، تمام نیٹ ورکس کیلئے 300 منٹس اور 500ایس ایم ایس کا پیکج شامل ہو گا۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ صحت عابد مجید نے مذکورہ سمارٹ فونز ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے حوالے کئے جو انہیں متعلقہ ویکسینیٹرز کے مابین تقسیم کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





