پیرس (ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین مرد کا ذکر تو کسی نہ کسی حوالے سے تقریباً روزانہ سننے کو ملتا ہے لیکن دنیا کی امیر ترین خاتون کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ کاسمیٹکس برانڈ ’لوریال‘ کی جان نشین للیان بیٹن کورٹ تھیں، جو 94 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔
للیان بیٹن کورٹ کی صاحبزادی فرینکوئس بیٹن کورٹ نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کی وفات گزشتہ رات گھر پر ہی ہوئی۔ وہ لوریال کمپنی کی بنیادی شیئر ہولڈر تھیں اور دنیا کی امیر ترین خاتون تھیں، جبکہ امیر ترین مرد و خواتین میں ان کا نمبر 14واں تھا۔ فوربز میگزین کے مطابق ان کی دولت تقریباً 39.5 ارب ڈالر (تقریباً 39.5کھرب پاکستانی روپے) ہے۔
للیان 2006ئسے الزائمر کی بیماری میں مبتلائتھیں، جبکہ 2011ئمیں انہیں ڈمینشیا کی بیماری بھی لاحق ہو گئی، جس کی وجہ سے ان کا سماجی میل جول تقریباً ختم ہو کر رہ گیا تھا۔ان کے سنگین ذہنی مسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے کئی قریبی لوگوں نے ان کی دولت ہتھیانے کی کوشش بھی کی جس پر وہ ہمیشہ رنجیدہ رہیں، اور خصوصاً آخری دنوں میں لو گوں کی خود غرضی پر بہت دکھ کا اظہار کیا کرتی تھیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات