چترال (نمائندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کا ایک اجلاس پارٹی کے ضلعی صدر الحاج عیدالحسین کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان اور پریس سیکرٹری رحمت علی شاہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملک میں حالیہ مہنگائی پر حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر انتقامی کاروائی کررہی ہے جبکہ روز بروز ملک کی معیشت گرتی جارہی ہے اور تمام بوجھ غریب عوام برداشت کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لے کر غریب عوام کاجینا مشکل کی جارہا ہے اور موجودہ نااہل حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہے اور نیا پاکستان کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں اور ان حالات میں حکومت کو چاہئے کہ وقت ہاتھ سے نکلنے اور مجبور عوام کا سڑکوں پر نکل آنے سے پہلے پہلے مہنگائی کا سدباب کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





