چترال (نمائندچترال میل) ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی پروگرام چترال ڈاکٹر فیاض رومی نے کہا ہے کہ 15اکتوبر سے شروع ہونے والی خسرے سے بچاؤ کا 12روزہ مہم چترال کے تمام 24یونین کونسلوں میں مربوط اور منظم انداز میں چلانے کے لئے تیاریاں مکمل کئے جاچکے ہیں اور اس سلسلے میں اسٹاف کی تربیت سے لے کر ٹیکے کے ادویات کی تمام مقامات تک پہنچانے اور سپروژن کا نظام بھی وضع کردیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز اپنے دفتر میں مقامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہم کے لئے 131ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 41مقامات پر فکسڈ سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور ذیادہ دورافتادہ اور ناقابل رسائی علاقوں کے لئے موبائل ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہم کی اہمیت واضح کرنے اور خسرہ جیسی مہلک بیماری سے نئی نسل کو محفوظ رکھنے کی اہمیت سے عوام کو باخبر کرنے کے لئے آئمہ مساجد، سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ مہم سے ایک دن پہلے محکمہ صحت کے ملازمین میگافون پر گاؤں گاؤں منادی بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ٹیم میں ایک ویکسینیٹراور ان کا معاون اور دو سوشل موبلائزر بھی ہوں گے۔ ڈاکٹر فیاض رومی نے کہاکہ خسرہ کی وائرس کو ختم کرکے کسی علاقے سے اس بیماری کو بھی ختم کی جاسکتی ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق دس لاکھ کی آبادی میں خسرے کی بیماروں کی تعداد پانچ سے ذیادہ نہیں ہونی چاہئے جبکہ وطن عزیز میں یہ کہیں ذیادہ ہے جوکہ گزشتہ سال 299 کی تشویشناک حد کو چھوگئی۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں اس سال کے دوران 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فیاض نے کہاکہ ہر یونین کونسل کو مختلف بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ویکسینین کا کام ہوگا جبکہ یہ پولیو مہم سے ذیادہ مشکل ہے جس میں چار افراد پر مشتمل ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے اور ویکیسن کو کھولنے کے بعد دوسری جگہ نہیں لے جاسکتے۔ انہوں نے کہاکہ ویکسینیشن کے بعد کوئی پیچیدگی پیدا ہونے کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی انتظامات کرتے ہوئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ا ن کا کہنا تھاکہ اس مہم سے قبل محکمے کے65 ویکسینیٹروں میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات