چترال ( نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں آرمز لائسنس کی اجراء کو کمپیوٹرائز ڈ کردیا گیا جس سے درخواست دہندگان کو سہولیات میسر آنے کے ساتھ ساتھ لائسنس یافتہ اسلحے کی غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور دوسرے قانونی تقاضوں کو پوراکرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے اپنے دفترکے شعبہ لائسنس میں آرمز لائسنس کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ایک درخواست گزار کو کمپیوٹرائزد لائسنس جاری کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے دفتری کاموں میں عوام کو درپیش مسائل کو کم سے کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کی ہے اور جدید دور کی سہولیات سے بھر پور فائدہ لیا جارہا ہے اور اسلحہ جات کی لائسنس کی اجراء کو کمپیوٹرائز ڈ کرنا اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں درخواست گزاروں کے مسائل اور شکایات کو کم سے کم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والوں کو دردر کی ٹھوکریں نہ کھاناپڑے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین، ڈسٹرکٹ افیسر فنانس محمد حیات شاہ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان، ڈیزاسٹر منیجمنٹ افیسر فداء الکریم بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی