چترال (نمائندہ چترال میل) ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہا ہے کہ چترال کی قیمتی حیاتیاتی تنوع کی تحفظ کے لئے کمیونٹی کو محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا ہاتھ بڑہانا چاہئے جس کے بغیر کنزرویشن کی کوئی بھی کوشش کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی اورقدرت کی طرف سے یہ قیمتی اور بیش بہا تخفے علاقے کی حسن کو بڑہانے اور ٹورزم کی ترقی اور علاقے میں غربت وپسماندگی کو کم کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ پیر کے روز چترال گول نیشنل پارک میں ایک قیمتی باز کی نسل سے تعلق رکھنے والے پرندے کو آزاد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیکر فالکن (چرخ) کی اس علاقے میں موجودگی ہی اس علاقے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے جسے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ دنوں اپر چترال کے کاغ لشٹ کے مقام پر غیر قانونی شکاریوں سے برامد کرکے باز کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ اس موقع پر ڈی۔ ایف۔ او وائلڈ لائف اعجاز احمد، ڈی۔ ایف۔ او چترال گول نیشنل پارک ڈویژن ارشاد احمداور ایس ڈی ایف او وائلڈ لائف الطاف علی شاہ بھی موجود تھے۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف اعجاز احمد نے کہاکہ غیر قانونی شکاریوں غلام اسحاق، غلام نبی اور سعادت خان ساکنان پشاور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انہیں بائیوڈایورسٹی ایکٹ 2015ء کے تحت 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیاتھا اور اس ضبط شدہ باز کو چترال گول نیشنل پارک میں چھوڑ ا جارہاہے جوکہ اس پرندے کا قدرتی مسکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کی غیر قانونی شکاری سرگرمیوں سے محکمے کو باخبر رکھنا ہر شہری پر فرض ہے تاکہ قیمتی نسل کے پرندوں کی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات