پشاور(نمائندہ چترال میل)چترال این اے۔1 سے جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے نامزد امید وار مولانا عبد الاکبر چترالی نے بونی تور کہوروڈ میں تعمیراتی کام کی بندش اور مالکان جائیداد کو ادائیگی نہ ہو نے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ۶۰۰۲ ء میں متحدہ مجلس عمل کے دور حکومت میں بونی تور کہو روڈ پر تعمیراتی کا م کا آغازہوا تھا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ گیارہ سال گزر جانے کے باوجود مذکورہ پرا جیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تو دور کی بات، اس پرا جیکٹ پر ابھی تک محض پچاس فی صد کام بھی نہیں ہو امزید ستم ظریفی یہ کہ غریب لوگوں سے سیکشن فور لگا کر زمینیں تو حاصل کرلی گئی ہیں لیکن تاحال ان متأ ثرین کو ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ کی آبادی میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور ڈیڑھ لاکھ کی آبادی کو آمد و رفت میں شدید مشکلات ہیں یہی وجہ ہے کہ تحصیل تور کہو کے باشندوں نے پندرہ اپریل ۸۱۰۲ ء سے پہیہ جام ھڑتال اور مین روڈ بلاک کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کے ماتھے پر ایک بد نما داغ ہو گا کہ حکومت کے آخری دنوں میں حکومت ہی کی ناکامیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر آئیں اور موجودہ حکومت مردہ باد کے نعرے لگائیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بلا تاخیر بونی تور کہو روڈ پر دوبارہ فوری تعمیراتی کام شروع کرے اور زمین مالکان کو فوری ادائیگی یقینی بنائے بصورت دیگر اگر کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا اور امن و امان کا مسئلہ پید اہو ا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پر ہو گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





