تجار یونین ایون کا ایک غیر معمولی اجلاس زیر صدرت صدر تجار یونین ایون بہادر حسین گذشتہ روز منعقد ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) تجار یونین ایون کا ایک غیر معمولی اجلاس زیر صدرت صدر تجار یونین ایون بہادر حسین گذشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں جملہ تاجر برادری نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایون بازار میں تاجر برادری کے مسائل زیر بحث آئے۔ اور متفقہ طور پر حکومت اور چترال چیمبر آف کامرس سے مطالبہ کیا گیا۔ کہ ایون بازار میں کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے کیلئے کوڑے دان اور اُنہیں ٹھکانے لگانے کیلئے مناسب گاڑی کا انتظام کیا جائے۔ تاکہ بازار میں صفائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا۔ کہ ایون بازار روڈ انتہائی اہمیت والا روڈ ہے۔ کیونکہ ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں سیاح اس سڑک سے ہوکر کالاش ویلیز کی سیر کیلئے جاتے ہیں۔ لیکن کھنڈر سڑک کی وجہ سے نہ صرف حکومت کی بدنامی ہوتی ہے۔ بلکہ مقامی دکاندار بھی بہت زیادہ پریشانی سے دوچار ہیں۔ اس لئے اس کھنڈر سڑک کی مرمت کا انتظام کرکے پاکستان کو بدنام ہونے سے بچایا جائے۔ انہوں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا۔ کہ صوبائی اور وفاقی سطح پر حکومتی اعلی اہلکار اسی سڑک سے گزر کر کالاش ویلی جاتے ہیں۔ لیکن کسی نے بھی اس کو بنانے کی ضرورت کا احساس نہیں کیا۔ جو کہ باعث شرم ہے۔ اجلاس میں ایون کے دکانداروں نے یہ بھی مطالبہ کیا۔ کہ مقامی دکانداروں کے پاس تجارتی سرمائے کا فائدہ غیر مقامی تاجر اُٹھاتے ہیں۔ اس وجہ سے علاقہ معاشی طور پر ترقی کرنے کی بجائے روز بروز تنزلی کی طرف جا رہاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ لوکل تاجروں کے ساتھ خصوصی مالی مدد کی جائے۔ اور کم اقساط پر قرضے بھی مہیا کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں بازر ائریے میں ٹورسٹ، مقامی دکانداروں اور عوام کیلئے پبلک لیٹرین تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ درین اثنا صدرتجار یونین ایون بہادر حسین نے صدر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ اور اُنہیں مسائل سے آگاہ کیا۔ سرتاج احمد نے یقین دلایا۔ کہ تجار یونین خود کو فعال اور مضبوط بنانے کی کوشش کرے۔ تو انشااللہ یہ مسائل حل ہو کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس حوالے سے مختلف اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اور بتدریج تمام مسائل پر قابو پایا جائے گا۔