چترال (نمائندہ چترال میل) سنیئر صحافی ادیب اور شاعر تاج محمد فگار کو سینکڑوں آشکبار انکھوں کے سامنے جمعہ کے روز سپرد خاک کیا گیا۔ اُن کی نماز جنازہ جنگ بازار مسجد کے احاطے میں قبرستان کے قریب ادا کی گئی۔ جنازے میں علماء کرام، سرکاری آفیسران، سیاسی قائدین، زبان و ادب،صحافت سے وابستہ افراد کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد آزان چترال پریس کلب میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی۔ جس میں جملہ ممبران پریس کلب نے شرکت کی۔ اس موقع پر ختم قرآن کے بعد اُن کی مغفرت کیلئے دُعا کی گئی۔ اور خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ صدر پریس کلب ظہیر الدین اور سابق صدر محکم الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاج محمد فگار کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ اور اُن کی اچانک وفات کو کھورا زبان و ادب اور صحافتی اداروں کیلئے بہت بڑے نقصان سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ تاج محمد فگار کھوار زبان و ادب سے دلی محبت رکھتے تھے۔ اور ادب کی ترویج میں اُن کا اور اُن کے خاندان کا بہت بڑا حصہ ہے۔اسی طرح صحافتی شعبے میں بھی اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات