(چترال میل رپورٹ)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب کی زیر صدارت چترال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرکام کی پیش رفت کے حوالے سے ایک اعلی سطح کا اجلاس پشاورمیں منعقد ہوا جس میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدین،ایم پی اے سردارحسین،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،ڈپٹی کمشنر چترال،اسسٹنٹ کمشنر چترال،،پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے افسران،ایکسین چترال کنسٹرکشنز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکبر ایوب نے کہا کہ چترال میں شروع ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے اوراس سلسلے میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ منصوبوں میں جہاں دشواریوں کاسامناہوں تو اسے ان کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جاسکے انہوں نے یقین دلایا کہ متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو درپیش مسائل کو بھی فوری حل کیا جائے گا۔انہوں نے ڈی سی چترال اورای سی چترال کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لیں اور اس سلسلے میں پیش رفت سے متعلق انہیں آگاہ رکھیں۔اکبر ایوب نے کہا کہ چترال کے ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے حوالے سے وہ خود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے بھی ملاقات کریں گے۔اس موقع پر ڈ ی سی چترال نے وزیراعلیٰ کے مشیر کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چترال میں 4 پُلو کی منظوری دی گئی تھی تاہم ان میں سے دو پر ترقیاتی کام شروع ہے اور جلد از جلد باقی دو پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چترال بازار کی اندرونی سڑکوں پر بھی ترقیاتی کام مکمل ہوچکا ہے اور عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ایکسین چترال نے کہا کہ بُونی بوزوند تورخو ر و سڑکے کئی مقامات اور ایُون آر سی سی پُل پر بھی ترقیاتی کام جاری ہے جبکہ ریشان پُل اور روساک دروش کے 100 میٹرپُل کاتعمیری کام مکمل ہوچکا ہے۔اس موقع پر اے سی چترال نے کہا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والی 9 سڑکوں میں سے 7 سڑکوں کا تعمیری کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ 2 سڑکیں زیرتعمیر ہیں۔اسی طرح بونی کے مقام پر چاروں پُل پر ترقیاتی کام مکمل ہوچکا ہے اور گرم چشمہ سے لیکر کاندوجل تک 2کلو میٹر کی سڑک بھی زیر تعمیر ہے۔ڈی سی چترال نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی بلڈنگ پر بھی ترقیاتی کام جاری ہے۔اس طرح بمبوریت کے مقام پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اور 100 سٹوڈنٹس کے ہاسٹل پر بھی کام مکمل ہوچکا ہے۔ایکسین چترال نے بریفنگ میں بتایا کہ گندم گودام اور بونی پلے گراؤنڈ پر ترقیاتی کام مکمل ہوچکا ہے۔اجلاس کو بتایا گیاکہ چترال میں سیلابی ریلوں سے اکثر سڑکیں تباہ ہوجاتی ہے جس کے لئے مختلف مقاما ت پر پروٹیکشن والز بھی تعمیر کی گئی ہیں اسی طرح جوڈیشل کمپلیکس کے میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





