چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے سینئر صحافی تاج محمد فگار جمعرات کے روز اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔وہ گزشتہ تین دہائی سالوں سے روز نامہ جہاد پشاور اور دوسرے اخبارات کے ساتھ منسلک تھے جبکہ چترال پریس کلب میں وہ مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے جن کا شمار چترال کے بانی صحافیوں میں ہوتا تھا۔ وہ صاحب طرزشاعر بھی تھے جن کے کھوار شاعری کے دو مجموعے بھی شائع ہوچکے ہیں جن میں مرگست کو بہت ہی پذیرائی ملی۔ ان پر جمعرات کے صبح ہارٹ اٹیک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہیں جمعہ کے روز 10صبح بجے ان کے آبائی قبرستان واقع ژانگ بازار میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر (ریٹائرڈ) اسرارالدین، سابق ایم۔ ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر فدا عزیز الدین، کپٹن (ریٹائرڈ) سریر الدین، کھوار کے ادیب اور شاعر نسیم احمد اور علاء الدین صابر کے چچا زاد بھائی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال مہناس الدین، آئی۔بی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر تمیز الدین، ڈینٹل سرجن محب الدین کے چچا اور الفلاح بنک کے افیسر فہد افتخار الدین کے والد بزرگوار تھے۔ دریں اثناء چترال پریس کلب میں ایک ہنگامی تغزیتی اجلاس صدر ظہیر الدین کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مرحوم کے روح کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی۔ ان کی رحلت کو چترال میں صحافتی حلقے کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیاگیا۔ ادھر انجمن ترقی کھوار چترال کے صدر شہزادہ تنویر الملک نے ایک اخباری بیان میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ دلی تغزیت کی ہے۔انہوں نے کھوار زبان وادب کی ترقی میں مرحوم کی خدمات کو قابل قدر قرار دیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات