چترال (نمائندہ چترال میل)پاکستان مسلم لیگ (ن)چترال کے پارٹی ترجمان نیازاے نیازی ایڈوکیٹ نے مقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ جولوگ پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوناچاہتے ہیں اُن کوخوش آمدیدکہاجائے گااوراُن کوپارٹی میں عزت ومقام دیاجائے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں 2018کے الیکشن کے لئے مکمل طورپرتیارہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابی لالحہ عمل طے کرنے خصوصاًدوسری سیاسی پارٹیوں کے ساتھ انتخابی اتحادقائم کرنے اوراُمیدواروں کے انتخاب کیلئے ضلعی سطح پر کورکمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کاپہلااجلاس زیرصدرات ضلعی صدروسابق ایم پی اے سیداحمدخان جمعرات کے روزپارٹی دفترمیں منعقدہوا۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری صفت زرین،صوبائی نائب صدرفضل رحیم ایڈوکیٹ،محمدوزیرخان،حاجی محمدخان،صدرسب ڈویژن چترال محمدکوثرایڈوکیٹ،چیئرمیں وی سی کوغذی خورشیدحسین مغل ایڈوکیٹ،وی سی چیئرمین دروش ٹو عمران الملک،ظفراللہ پروازاوروی سی ناظم لاسپورمحمداعظم نے شرکت کی۔اجلا س میں فیصلہ کیاگیاکہ جوشخصیات یاافرادپارٹی میں شامل ہوناچاہتے ہیں پارٹی کے دروازے اُن کے لئے کھولے ہیں اوراُن کوپارٹی میں کھولے دل کے ساتھ تسلیم کیاجائے گا۔اُن کے آنے کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن)چترال میں ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن جائے گی۔نیازاے نیازی نے کہاکہ کورکمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں کے نشستوں کے لئے دودواُمیدواروں کے نام تجویزکیے گئے ہیں،مرکزی وصوبائی قیادت کے منظوری کے بعداُن کے نام مشتہرکیے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چترال میں انتخابی اتحاد کیلئے جمعیت علماء اسلام سے صلاح مشورہ جاری ہے اس سلسلے میں کورکمیٹی کی ایک باقاعدہ نشست جمعیت علماء اسلام کے ضلعی قیادت سے جلدمتواقع ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات