(چترال میل رپورٹ)خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خوراک کاایک اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور ایم پی اے بخت بیدار کی صدارت میں جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی، اراکین صوبائی اسمبلی زرین گل اورسردار حسین بابک،سابق سیکرٹری خوراک عصمت اللہ خان گنڈہ پوراوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے ہرضلع میں گوداموں کی تعمیر، محکمہ خوراک کے ملازمین خاص طورپر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی اسامیوں کو گریڈ 16 سے گریڈ17 میں ترقی دینے، چترال کے لئے منظور شدہ گندم کے 8 گوداموں پر فوری طورپرکام شروع کرنے اورچترال کے لئے دو ڈی ایف سیز کی منظوری کی سفارشات کیں۔ کمیٹی کے اراکین نے سبکدوش ہونے سیکرٹری خوراک عصمت اللہ خان گنڈہ پور کی بہترین کارکردگی اورخدمات کوسراہتے ہوئے ان کی عمدہ صلاحیتوں سے متعلق اعلیٰ حکام کوایک مراسلہ ارسال کرنے کی بھی سفارش کی تاکہ ان کی اصلاحات اورمثبت اقدامات کے بارے میں آگہی ہوسکے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





