چترال (نمائندہ چترال میل)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے منگل کے روزبکرآباد کے مقام پر چترال سے پشاور،اسلام آباد جانے آنے والے اورلوکل سروس کرنے والے ٹیکسی گاڑیوں کوکرایہ نامہ نہ رکھنے زیادہ کرایہ لینے پر جرمانہ اورایف آئی آرکئے۔انہوں نے موقع پر 30گاڑیوں کوچالان اور10کوایف آئی آرکرکے اُن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ پشاوراسلام آبادجانے والی گاڑیوں کی کرایہ کافی بہترہوچکے ہیں،دیر،تیمر گرہ اورلوکل غواگئے سروس والے عوام کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں مگرضلعی انتظامیہ ان کی قبلہ درست کرنے تک ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ کرایہ نامہ کے عین مطابق کرایوں کی ادائیگی کریں اور کرایہ نامہ نہ رکھنے اور اس سے زائد وصول کرنے والوں کی شکایت ضلعی انتظامیہ اورلوکل پولیس کے پاس درج کر یں۔انتظامیہ اورپولیس اُن کے خلاف فوری کارروائی کریگا۔ ا س موقع پر ٹریفک انچارچ چترال فضل کریم اپنے اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی میں مصروف تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات