(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان کے ساتھ منگل کے روز پشاور میں مجوزہ ایجوکیشن سروس ایکٹ2017پر آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کے وفد کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ٹیچرز کمیونٹی کے ساتھ شیئر کیا گیا مجوزہ ایکٹ زیر غور آیا اوراساتذہ کی جانب سے طویل مشاورت کے بعد صوبائی حکومت کو اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر شہزاد بنگش،سپیشل سیکرٹری تعلیم قیصر عالم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد رفیق خٹک کے علاوہ آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کے چیئرمین سمیع اللہ خلیل،وائس چیئرمین مزمل خان ترنابی،صدر اسلام الدین،جنرل سیکرٹری سراج الدین،پریس سیکرٹری خیر اللہ حواری،ریاض بہار اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کو علیحدہ ایکٹ کی بجائے موجودہ قانون کے تحت فراہم کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔وزیر تعلیم نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد اساتذہ کی فلاح و بہبود اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور استاد کو اس کا بلند مقام دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ ایکٹ کا مقصد این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کردہ40ہزا ر اساتذہ کی مستقلی،اساتذہ کو ٹائم سکیل اور سکول بیسڈ ریکروٹمنٹ کے ذریعے تعلیم سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ ان ا ہم مسائل کو اگر ایکٹ لائے بغیر موجودہ قانون کے تحت حل کیا جا سکتا ہے تو متعلقہ محکموں کی مشاورت سے اسے حل کریں گے۔اساتذہ نے ان کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیااور بچوں کو معیاری تعلیم دینے کا عہد کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات