چترال (نمائندہ چترال میل) ریشن گاؤں کے عمائیدین نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی مرضی کے بغیر ریشن نالہ سے سب ڈویژن چترال کے دیہات شاچار اور جگومی کو بجلی دینے کے لئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی واٹر سپلائی پراجیکٹ کا نوٹس لیا جائے جوکہ علاقے میں کشیدگی پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ ریشن نالہ کا زائد پانی خود اس علاقے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی ناکافی ہے۔ کپٹن (ریٹائرڈ) میربہادر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں متفقہ قرار داد اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیاکہ ان دیہات کو ریشن نالہ کا پانی دینے کی صورت میں دومقامی بجلی گھروں کی بندش کے خطرے کا سامنا ہوگاجبکہ گاؤں کے کئی غیرآباد اور بنجر اراضی بھی دائمی طور پر غیر آباد رہیں گے جن میں نیواراغ، پراغ لشٹ، کوڑوم شغور اور کاموٹی شامل ہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ایسے مقام پر واٹر سپلائی پراجیکٹ شروع کرنے کا ہرگز مجاز نہیں ہے جہاں غیر متنازعہ پانی کا ذریعہ موجود نہ ہو۔ حاضریں نے کہاکہ محکمے کے افسران متنازعہ منصوبے میں اپنا کمیشن بٹورنے کے لئے ریشن کا پانی دوردراز دیہات کو ہرگز نہیں دے سکتے اور علاقے میں کسی بھی قسم کی کشیدہ صورت حال کی ذمہ داری ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ چترال ڈویژن پر عائد ہوگی۔اس موقع پرنورعالم خان،شاہ نادر،اکبرخان،عبدالرب،محمدعلی،آمیراللہ اورعوام کثیرتعدادپرموجودتھے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات