پشاور (نما یندہ چترال میل) صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کے بعد 77.40 (77روپے) فی لیٹر مقرر ہونے کے بعد صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے کرایے نامے مقرر کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلائننگ کوچز اور منی بسیں 0.92پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی جبکہ اے سی بسیں 1.12روپے،عام بسیں 0.77پیسے اور لگژری بسیں 0.87پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے نئے نرخنامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 60روپے،اے سی بسیں 72روپے،عام بسیں 50روپے اور لگژری بسیں 57روپے کرایہ وصول کریں گی۔اسی طرح پشاور بنوں کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 179روپے،اے سی بسیں 218روپے،عام بسیں 150روپے اور لگژری بسیں 170روپے،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 389روپے،اے سی بسیں 376روپے،عام بسیں 259روپے اور لگژری بسیں 292روپے،پشاور سے ہری پورکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 144روپے،اے سی بسیں 175روپے،عام بسیں 120روپے اور لگژری بسیں 136روپے،پشاور سے ایبٹ آبادکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 178روپے،اے سی بسیں 216روپے،عام بسیں 149روپے اور لگژری بسیں 168روپے،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 200روپے،اے سی بسیں 243روپے،عام بسیں 167روپے اور لگژری بسیں 189روپے،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 53روپے،اے سی بسیں 65روپے،عام بسیں 45روپے اور لگژری بسیں 50روپے،پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 189روپے،اے سی بسیں 132روپے،عام بسیں 91روپے اور لگژری بسیں 103روپے،پشاور سے تیمر گرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 163روپے، اے سی بسیں 198روپے،عام بسیں 136روپے اور لگژری بسیں 154روپے،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 158روپے،اے سی بسیں 193روپے،عام بسیں 132روپے اور لگژری بسیں 150روپے،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 230روپے،اے سی بسیں 280روپے،عام بسیں 192روپے اور لگژری بسیں 217روپے،پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 460روپے،اے سی بسیں 560روپے،عام بسیں 385روپے اور لگژری بسیں 435روپے اور پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 25روپے، اے سی بسیں 30روپے، عام بسیں 21روپے اور لگژری بسیں 23روپے مقرر کیا گیاکرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس،تعلیمی اداروں،نابینا و معذور افراد اور 60سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے اصل کرایہ پر 50فیصد موجودہ رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہ کر رہا ہو تو پھر ان میں بھی ڈیلکس گاڑیوں کا کرایہ ہی وصول کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



