چترال (نما یندہ چترال میل) چترال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ویلج ناظمین سجاد احمد خان (جغور)، نوید احمد بیگ (شیاقوٹک)، عبدالقادر(دنین)، حیات الرحمن (خورکشاندہ)، سلطان محمد شیر (دنین ٹو) اور دوسروں نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)، ایسڑ آر ایس پی اور ضلعی انتظامیہ کو اگلے جمعہ تک کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے علاقوں میں گولین گول کے 2میگاواٹ بجلی گھر سے بجلی دینے کاسلسلہ شروع نہ کیا گیا تو ان علاقوں کے عوام سڑکوں پر نکل آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کے صرف تین ویلج کونسلوں میں چوبیس گھنٹے تک بجلی فراہم کرکے باقی ویلج کونسلوں کو یکسر محروم رکھنا ان کے ساتھ ذیادتی اور مذاق سے کم نہیں جسے وہ مزید برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسکو اور ایس آر ایس پی اپنی کمزوری اور ادارتی بدانتظامی پر پردہ ڈالنے کے لئے چترال ٹاو ن کی اکثریتی آبادی کو بجلی سے محروم کر رہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق چترال شہر کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے تاکہ پوری شہر میں 12گھنٹوں تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پیسکو کی اس دعوے کومضحکہ خیز قرار دیا کہ ان تین ویلج کونسلوں میں ضلعی سیکرٹریٹ اور کچہری اور مارکیٹ قائم ہے جبکہ صورت حال یہ ہے کہ سرکاری دفاتر اور مارک شام 5بجے تک مکمل بند ہوتے ہیں۔ ویلج ناظمین نے کہاکہ عید قربان کے موقع پر شہر میں بجلی کی روزانہ کم از کم 12گھنٹوں تک بلا تعطل اور فل وولٹیج کے ساتھ فراہمی ناگزیر ہے تاکہ غریب لوگ قربانی کے گوشت فریزروں میں محفوظ کرسکیں۔ناظمین نے حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اگر ڈیڈلائن کے احتتام پر مطالبہ نہ مانا گیا تو بجلی سے محروم ٹاؤن کے عوام کے غیض وغضب سے بچنا حکومت اور دونوں اداروں کے لئے مشکل ہوگا۔ اس موقع پر نائب ناظم حسن احمد (ہون) اور شہباز خان (جغور) اور آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما محمد ولی شاہ اور دوسرے بھی موجود تھے
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





