چترال(نمائندہ چترال میل)جغوردواشش کے مقام میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے رہائشی مکانات جل کرخاکستر ہوگئے ہیں۔ نقصانات کا اندازہ تقریبا7لاکھ سے زیادہ بتایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جغوردواشش کے رہائشی امیرعلی خان ولدغنی خان اورا شفاق کے رہائشی مکانات میں اتوار کے دن اچانک آگ بھڑک اْٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو آپنے لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں چھ کمروں پر مشتمل مکانات سمیت تمام جمع پونجی بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ تاہم چترال سکاوٹس، اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مدد کی۔اور کئی گھنٹوں میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا۔ تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اوراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالااکرم موقع پر پہنچ کراظہارہمدردی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فوری چھ عددخیمہ،12عددکمبل،20عددچٹائی اوردوخانداوں کے لئے خوراک پہنچانے کی ہدایت کی۔مقامی لوگوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تنگ سڑکوں کی وجہ سے فائر فائیٹر گاڑی متاثرہ جگے پرنہیں پہنچ سکتے ہیں جس کی وجہ سے آ گ پردیرسے قابوپایاانہوں نے کہاکہ چترال سکاؤٹس کے جوانوں کامشکورہیں کہ انہوں نے موقع پر فائرفائیٹرگاڑی سمیت پہنچ کرآگ پرقابوپانے میں کامیاب ہوگئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات