رمضان ایک پورا پروگرام ہے۔ ایک ماحول ہے پوری قوم کیلئے… جب آدمی اس ماحول میں رچ بس جاتا ہے تو اللہ کا تصور ہر وقت اس کے ساتھ رہتا ہے۔ اگر آپ کا ماحول ایسا ہے جس میں جھوٹ نہیں ہے تو آپ کتنا ہی چاہیں جھوٹ نہیں بو ل سکتے۔ اگر آپ کو یہ ماحول ملا ہے کہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنی تو آپ کسی کی دل آزاری نہیں کر سکتے اور اگر آپ سے نا دانستہ طور پر کسی کی دل آزاری ہو گئی تو آپ کا ضمیر مستقل ملامت کرتا رہتا ہے۔ اس طرح رمضان کا پورا مہینہ یا 30دن کو اللہ تعالیٰ نے ایک ماحول بنایا ہے کہ بندہ جو کچھ بھی کرے اس کا ذہن اللہ کی طرف متوجہ رہے۔ رمضان میں صبح طلوع فجر سے لیکر غروب آفتاب تک ہم اس خیال کو بار بار Repeatکرتے رہتے ہیں کہ میری زندگی اللہ کیلئے وقف ہے۔ میں نے وہی کرنا ہے جو اللہ چاہتا ہے، رات کو تراویح پڑھنی ہے، صبح سحری کرنی ہے۔ اگر آپ اس تمام وقت کا حساب کتاب لگائیں تو چوبیس گھنٹے میں سے سولہ سترہ گھنٹے انسان کاذہن اللہ کی طرف لگا رہا۔ جب کہ عام دنوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ اس نورانی ماحول میں رہنے سے انسان کے اندر غیب بینی کی صلاحیت ابھرتی ہے۔
برادران اسلام! روزہ اسلام کے پانچ رُ کنوں میں سے تیسرا رکن ہے۔اور انسان میں ملکوتی صفات پیدا کرنے میں اکسیر کا حکم رکھتاہے۔ تمام نفسانی اور شیطانی خواہشات کا قلع قمع کرنے کیلئے تیغ براّں کی حیثیت رکھتا ہے۔ بندہ کو خدا سے مقرّب کرنے اور روحانیت پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ گناہوں کی آگ اس سے بجھ جاتی ہے۔خواہشات و جذبات میں اعتدال پیدا ہوجاتاہے۔ رفتہ رفتہ رذائل خبیثہ کی بیخ کنی کرکے اخلاق فاضلہ پیدا کرتاہے۔مصائب جھیلنے کی مشق ہوتی ہے۔ بھوک، پیاس برداشت کرنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے۔ مباحات کو ترک کرنے کی مشق کرکے حرام و نا جائز چیزیں ترک کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ حکم ربّانی کی اطاعت پر ہمت بندھتی ہے۔ بھوک، پیاس کا عملی تجربہ کرکے غریبوں اور بے کسوں کی امداد و جذبہ ابھرتاہے۔ غم خواہی اور خیر خواہی پر قلوب آمادہ ہوتے ہیں۔ شہوات و خواہشات کی بھٹی ٹھنڈی پڑ جاتی ہے۔ نفسانی قوتوں میں انکسار و اضمحلال پیدا ہوکر نفس پر کنٹرول کرنے اور برائیوں سے بچنے کی توفیق عطا ہوتی ہے۔ پرہیزگاری، عفت و پاکدامنی کے آثار نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ سب سے بڑی دولت یہ نصیب ہوتی ہے کہ ایمانی مراتب و مدارج میں ترقی اور قرب خداوندی نصیب ہوتاہے۔اس لئے ارشاد ہے (الصوم لی وانا اجزی بہ)یعنی ”روزہ خالص میرے لئے ہے اور میں خود اس کا اجر دوں گا“۔
عزیزان اسلام! روزہ اللہ کی اتنی بڑی نعمت ہے کہ اس میں کسی قسم کی ریا اور نام و نمود کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ باقی تمام عبادتیں مخلوق پر آشکارا ہو سکتی ہے۔ مگر روزہ ایک سر بستہ راز ہے جس کو عابد و معبود روزہ دار اور خدا کے علاوہ کوئی دیکھ ہی نہیں سکتا۔
اس کے بر عکس جب ہم رمضان میں اپنے ارد گرد ماحول پر نظر ڈالتے ہیں تو رمضان میں کھانے پینے کا خرچ دُگنا ہو جاتاہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم مسلمان لوگ اس مہینے میں عام دنوں سے دُگنا کھانا کھاتے ہیں۔ دن کا بیشتر وقت کھانے کی تیاریوں پر صرف ہوجاتاہے۔ لیکن آپ نے رمضان کے حقیقی آداب کے ساتھ روزہ رکھ لیا تو آپ غیب کی دنیا میں داخل ہو سکتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ اتنا کھائیں کہ جسم میں کمزوری نہ ہو۔ اتنا سوئے جس میں آپ کی طبیعت خراب نہ ہو۔ نہ اتنا کام کریں کہ تھکن سے بے حال ہو جائیں۔ روزہ میں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کریں۔
میری دانست میں رمضان کا پورا مہینہ ایک ماحول ہے جوکہ انبیاء کا اللہ سے قربت رکھنے والوں کا اور فرشتوں کا ماحول ہے۔ آپ اس ماحول میں رچ بس گئے اور آپ کو اللہ کی قربت حاصل ہوگئی تو پھر سارا سال آپ کو یہ قربت حاصل رہے گی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو انبیاء کرامؑ کے نقش قدم پر چلنے اور رمضان المبارک کو برکات سے ہم سب کو مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین یا ربّ العالمین۔
قلم ایں جا رسید و سر بشکست….!!
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



