( اداریہ ) دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا۔ مساجد میں پاکستان کے دفاع، قیام امن اور ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
یوم آزادی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہائوس میں پرچم کشائی کی ہوگی جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی وفد شرکت کرے گا۔ اس موقع پر صدر ممنون قوم سے اہم خطاب بھی کریں گے۔
بلند عمارتوں سمیت سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دئیے گئے ہیں شہر کے شہر محلے، گلیاں قومی پرچم کی جھنڈیوں سے سجا دی گئی ہیں۔ ملک بھر میں جگہ جگہ چوراہوں، شاہراہوں پر قومی پرچم، بیج، قائد اعظم کی تقاریر اور قومی پرچم کی بنی ٹی شرٹس کی فروخت جاری ہے۔
شہریوں نے اپنی گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لگائے ہیں اور گاڑیوں اور گھروں میں قومی نغمے بجائے جارہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں قومی پرچم کے بڑے بڑے اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں قومی پرچم کے ماسک، عینک، بیج، پرچم، جھنڈیاں، ہینڈ بینڈ اور دیگر اشیا فروخت ہورہی ہیں۔ خواتین سبز اور سفید رنگ کی چوڑیاں پہن کر وطن سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔